معروف اداکارہ دیویا بھارتی کی موت حادثہ تھا یا قتل،اہم سچائی سامنے آگئی

بدھ 28 ستمبر 2016 13:12

معروف اداکارہ دیویا بھارتی کی موت حادثہ تھا یا قتل،اہم سچائی سامنے ..
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 ستمبر۔2016ء) دیویا بھارتی 90 کی دہائی کی معروف اداکارہ تھیں جو بہت جلد لوگوں کے دلوں پر قبضہ جمانے میں کامیاب ہوگئی تھیں،شاہ رخ خان کے مدمقابل فلم ‘دیوانہ’ میں دیویا سب کو اپنا دیوانہ بنانے میں کامیاب ہو گئی تھیں۔اپنی موت سے چند گھنٹے قبل دیویا نہایت خوشگوار موڈ میں تھیں،اس خوشی کی وجہ تھی ممبئی کے علاقے بیندرا میں لیا گیا نیا فلیٹ جس کی بالکونی سے گر کر وہ ہلاک ہوئی تھیں۔

(جاری ہے)

فلیٹ میں ان کے شوہر کے علاوہ ان کی ملازمہ امریتا بھی موجود تھی ،امریتا کسی کام سے کچن میں گئی تو دیویا بالکونی میں آگئیں اس وقت وہ الکوحل پی رہی تھیں میڈیا رپورٹس کے مطابق دیویا اپنی بالکونی پر کھڑی ہوگئی تھیں کہ اچانک ان کا پیر پھسلا اور وہ گر گئیں،ان کے گرنے کی آواز سب نے سنی ،انہیں فوراً اسپتال لے جایا گیا تاہم سر پر شدید چوٹ لگنے اور خون کے زیادہ بہنے کی وجہ سے ان کی موت واقع ہو چکی تھی۔اس وقت ذرائع ابلاغ نے ان کی موت کو مافیا کے ساتھ جوڑنے کی کوشش کی تھی،جبکہ ان کے قریبی دوستوں کا خیال تھا کہ انہیں ہلاک کیا گیا ہے ،تاہم دیویا کی موت ایک حادثہ تھا۔

متعلقہ عنوان :