پاکستانی اداکاروں کی فلمیں ریلیز کرنے دی جائیں،سلمان خان

بدھ 28 ستمبر 2016 13:06

پاکستانی اداکاروں کی فلمیں ریلیز کرنے دی جائیں،سلمان خان
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 ستمبر۔2016ء) بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کا کہنا ہے کہ پاکستانی اداکاروں کی فلمیں ریلیز کرنے کی اجازت دی جائے۔تفصیلات کیمطابق بالی ووڈ کے حقیقی سلطان کروڑوں دلوں کی جان سپراسٹار سلمان خان پاکستانی اداکاروں کے حق میں بول پڑے اور کہا کہ پاکستانی اداکاروں کو فلموں میں کام کرنے دیا جائے۔

(جاری ہے)

سپراسٹار سلمان خان نے انتہاپسند تنظیم کے رہنما راج ٹھاکرے کو فون کیا اور کہا کہ پاکستانی اداکار فواد خان اور ماہرہ خان سمیت دیگر پاکستانی اداکاروں کی فلمیں ریلیز کرنے کی اجازت دی جائے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھارتی ریاست مہاراشٹرا کی قوم پرست جماعت مہاراشٹرا نونرمن سنہا نیشاہ رخ خان اور کرن جوہر کو پاکستانی اداکاروں کیساتھ کام کرنے پر دھمکیاں دی تھیں۔شالینی ٹھاکرے نیتمام فلم پروڈیوسرز کو وارننگ دی تھی کہ وہ پاکستانی اداکاروں کو فلموں میں کاسٹ نہ کریں ایسا کرنے پر ان کو اس کی بھاری قیمت چکانی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :