میں لابی ازم اورسیاست سے دوررہ کر شوبز میں اپنا کام کرنا چاہتی ہوں‘ پرفارمرانمول وفا

بدھ 28 ستمبر 2016 13:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 ستمبر۔2016ء) اسٹیج کی پرفارمرانمول وفانے کہا ہے کہ میں لابی ازم اورسیاست سے دوررہ کر شوبز میں اپنا کام کرنا چاہتی ہوں۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انمول وفا نے کہا کہ میرے مخالفین آئے دن مجھے بدنام کر نے کی سازشیں کر رہے ہیں ابھی میری شادی کی عمر نہیں فی الحال میری تمام ترتوجہ اپنے کیرئیرپرمرکوز ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انمول وفانے بتایاکہ کسی کومیری ذاتی زندگی میں دخل اندازی کا حق نہیں ہے۔ میں تمام حالات کا ڈٹ کرمقابلہ کروں گی اورکامیابی کی منزل تک پہنچ کرہی دم لوں گی۔ میں سٹیج کے ساتھ ساتھ فلم اورٹیلی ویژن پربھی کام کرنا چاہتی ہوں۔

متعلقہ عنوان :