مجھے شوبز نے جو عزت دی اس کا تصور بھی نہیں‘ندا ملک

بدھ 28 ستمبر 2016 13:04

مجھے شوبز نے جو عزت دی اس کا تصور بھی نہیں‘ندا ملک
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 ستمبر۔2016ء) اسٹیج پرفارمرندا ملک نے کہا ہے کہ خلوص کے بغیر کامیاب زندگی گذارنا ممکن نہیں میں نے کبھی کسی کام میں جلد بازی کی اور نہ ہی دوستوں کی مشاورت کے بغیر کوئی فیصلہ کرتی ہوں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں ند املک نے کہا کہ فلموں میں کام کی پیشکش ہو رہی ہے مگر حالات کو دیکھنے کے بعد ہی کام کرنے کی حامی بھروں گی۔ مجھے شوبز نے جو عزت دی اس کا تصور بھی نہیں تھا لیکن اصل وجہ یہ ہے کہ میں نے کبھی بھی کسی کے خلاف کوئی سازش کی اور نہ ہی لڑائی جھگڑنے والی ہوں۔

متعلقہ عنوان :