لوگ بولڈ ہونے کو برا کیوں سمجھتے ہیں؟متیرا

بدھ 28 ستمبر 2016 13:04

لوگ بولڈ ہونے کو برا کیوں سمجھتے ہیں؟متیرا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔28 ستمبر۔2016ء) اداکارہ و ماڈل متیرا نے کہاہے کہ لوگ بولڈ ہونے کو برا کیوں سمجھتے ہیں، اس کی مجھے آج تک سمجھ نہیں آسکی۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں متیرا نے کہا کہ انسان اپنی زندگی میں جس طرح ہوتا ہے اگر اس کو ٹی وی یا فلم سکرین پر دکھایا جائے تو ہر طرف بے حیائی کا شور مچ جاتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے بولڈ سین پکچرائز کرواتے ہوئے کبھی ہچکچاہٹ محسوس نہیں کی‘ متیرا نے کہا کہ میں حقیقت پسند ہوں اور حقیقت کو جھٹلایا نہیں جا سکتا مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ لوگ میرے بارے میں کیاسوچتے ہیں لیکن میں تو صرف فن کی طالبہ ہوں۔