مظفرآباد‘کشمیر سپر لیگ T20 میں مظفرآباد قلندر نے پونچھ یونائٹیڈ کو دس وکٹوں سے شکست دے دی
بدھ 28 ستمبر 2016 12:54
(جاری ہے)
مظفرآباد قلندر کے دونوں اوپنرز علی خان اور راجہ نعیم نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے مطلوبہ ہدف 14.2 اور ز میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان کے حاصل کر لیا۔
پاکستان کے فرسٹ کلاس کھلاڑی علی خان نے مظفرآباد کی نمائندگی کرتے ہوئے اس ٹورنامنٹ کی پہلی سنچری بھی بنائی وہ106رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ مظفرآباد کھیلے گئے اپنے دونوں میچ پونچ یونائیٹڈ اور میرپور وارئیرز سے جیت چکا ہے اب اس کا مقابلہ باغ بادشاہ اور کوٹلی لائنز سے ہو گا۔ دوسر میچ میں باغ بادشاہ نے کوٹلی لائنز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلی کیا اور مقررہ 20اور ز میں109رنز ہی بنا سکی۔ باغ بادشاہ کی جانب سے راجہ شہزاد نے38 راجہ لیاقت 18اور راجہ عدیل نے15 رنز سکور کئے۔ 110 رنز کے تعاقب میں کوٹلی کی ٹیم بھی لڑکھڑا گئی باغ بادشاہ کے نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم نے شاندار فائیٹ بیک کیا اور 19اور ز میں9کھلاڑی آؤٹ کر دئے مگر کوٹلی کے آخری وکٹ نے میچ کی آخری گیند پر سکور بنا کر مطلوبہ ہدف حاصل کر لیا۔ اس طرح کوٹلی نے بھی اپنے ابتدائی دونوں میچ جیت کر اپنی پو زیشن مستعقم کر دی۔ ابھی تک پائنٹس ٹیبل پر مظفرآباد نے دو میچ کھیل کر 4پوئنٹس، کوٹلی نے بھی دو میچ کھیل کر 4 پوئنٹس، باغ نے تین میچ کھیل کر 2پوئنٹس جبکہ میرپور نے 2میچ کھیل کر 2پوئنٹس اور راولاکوٹ تین میچ کھیل کر کوئی بھی پوئنٹس حاصل نہیں کر سکا۔ ان لیگ میچز میں پہلی دو پوزیشن والی ٹیم فائنل کے لئے کوالیفائی کریں گی ابھی تک مظفرآباد اور کوٹلی پوئنٹس ٹیبل پر آگے ہیں لیکن فائنل میں پہنچنے والی دو ٹیموں کا فیصلہ تمام میچز کے بعد ہی ہو سکے گا۔ کشمیر سپر لیگ میں باغ بادشاہ اور میرپور وارئیز کے درمیان ہونے والے میچز کے مہمان خصوصی جماعت اسلامی کے رہنما نثار احمد شائق تھے ان کا کھلاڑیوں سے تعارف بھی کروایا گیا اور انھوں مین آف دی میچ حاصل کرنے والے کھلاڑی کو ایورڈ بھی دیا۔ نثار احمد شائق نے باغ بادشاہ کرکٹ ٹیم کی حوصلہ افزائی کی اور انھیں اس ایونٹ میں شاندار کھیل پیش کرنے پر مبارک باد بھی دی۔ جماعت اسلامی کے رہنما نثار احمد شائیق نے ٹیم کے اعزاز میں اشائیہ بھی دیا اور کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کی۔ باغ بادشاہ کے کپتان ثاقب عباسی نے نثار احمد شائق کے ٹیم کی حوصلہ افزائی پر شکریہ ادا کیا۔ باغ بادشاہ کے کپتان ثاقب عباسی نے ٹیم کی حوصلہ افزائی کرنے پر ذولفقار عباسی، واجد عباسی، راجہ قیوم خان، نثار احمد شائق اور چیف آرگنائیزر باغ بادشاہ نیئر شہزاد عباسی کا بھی خسوصی شکریہ ادا کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
کیا حارث رؤف ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کھیلیں گے؟
-
انگلش میدان پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کی میزبانی کے خواہشمند
-
جاوید آفریدی نے بابراعظم سے کیا وعدہ پورا کردیا
-
شاہین آفریدی نے رضوان کو ٹی ٹونٹی کرکٹ کا بریڈ مین قرار دے دیا
-
ویرات کوہلی بیٹ ٹوٹنے پر رنکو سنگھ پربرس پڑے
-
چندی گڑھ ، ویراٹ کوہلی بیٹ ٹوٹنے پررنکو سنگھ پربرس پڑے
-
جان لینارڈ سٹرف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ جیت لی
-
انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ ، آرسنل،ایورٹن،آسٹن ولا،کرسٹل پیلس اور لیورپول نے اپنے میچز جیت لئے
-
پہلا جنوبی پنجاب شطرنج میلہ،کراچی کے کھلاڑیوں نے میدان مار لیا
-
راولپنڈی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچز اختتام پذیر ہو گئے
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ 25اپریل کو کھیلا جائیگا
-
آئی پی ایل، گجرات ٹائٹنزنے پنجاب کنگز کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.