باغ ‘عاشورہ محرم الحرم کے دوران تین ایام کے لیے میڈیکل کور کے ڈاکٹر عملہ بمعہ ایمبولینس ڈیوٹی پر مامور کردیاگیا

بدھ 28 ستمبر 2016 12:49

باغ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 ستمبر۔2016ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر باغ ڈاکٹر محمد آفتاب نے ڈپٹی کمشنر باغ کی خصوصی ہدایات پر عاشورہ محرم الحرم کے دوران تین ایام کے لیے میڈیکل کور کے ڈاکٹر عملہ بمعہ ایمبولینس ڈیوٹی پر مامور کردیاہے ۔جو دوران ماتمی جلوس 8,9اور10محرم الحرم عاشورہ کے موقع پر بطور میڈیکل کور عملہ معہ ایمبولینس گاڑیاں ڈیوٹی تقویض کردی گئی ہیں ۔

جوکسی بھی ناگزیزایمرجنسی حالات میں ڈیوٹیاں انجام دیں گے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی جانب سے جاری حکم کے مطابق ضلع باغ میں 8محرم الحرم چھتر نمبر 2کے مقام پر ماتمی جلوس ومجلس میں ڈاکٹر فیصل ابراہیم ،میڈیکل آفیسر RHC ریڑہ ہمراہ تصدیق حسین شاہ کاظمی ہیلتھ ٹیکنیشن RHCچھتر نمبر 2محمد جاوید ڈرائیور معہ ایمبولنس 8,9 اور 10محرم الحرم ماتمی جلوس نمب سیداں تحصیل دہیرکوٹ کے ڈاکٹر ذولفقار ایم او RHCبیرپانی ہمراہ معاون سٹاف سید حیدر علی شاہ SMTاور BHUسوہاوہ شریف ،سید انجم علی شاہ EPIبی ایچ یو سوہاوہ شریف ڈرائیور محمد بشیر معہ ایمبولنسRHC سیسر9محرم الحرم ماتمی جلوس بسارہ باڈیار تحصیل ہاڑی گہل ڈاکٹر محمد فہیم گردیزی ،ایم اوBHUچوکی راجہ فضل کریم میڈیکل اسسٹنٹ RHCکفل گڑھ محمد زبیر خان ڈرائیور BHUہاڑی گہل معہ ایمبولنس کفل گڑھ RHC اور مرکزی ماتمی جلوس باغ 10 محرم الحرم عاشورہ کے روز ٹیم میں ڈاکٹر خلیق احمد میڈیکل آفیسر BHUہاڑی گہل سید الطاف حسین شاہ SMTدفتر DHOباغ اور عبد الرحمان شاہ ڈرائیور معہ گا ڑی 683701اور مرکزی باغ کے ماتمی جلوس کے لیے ٹیم دو میں ڈاکٹر ذولفقار طاہر میڈیکل آفیسر BHUبیرپانی ،عامر شیم گیلانی ،OTٹیکنیشن RHCچھتر نمبر 2محمد شوکت ڈرائیور معہ ایمبولنس گاڑی نمبر GA-004اور ٹیم 3میں ڈاکٹر فیصل ابراہیم CMOآریچ سی ریڑہ سید تصدق حسین شاہ کاظمی ہیلتھ ٹیکنشن RHCچھتر نمبر 2 اور محمد جاوید ڈرائیور معہ ایمبولنس مامور کردیے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

جو محرم الحرم عاشورہ کے دوران مجالس اور ماتمی جلوس میں میڈیکل کور فرائض سرانجام دینے کے لیے ہمہ وقت موجود ہوں گے -

متعلقہ عنوان :