مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت کے خلاف27اکتوبر کو احتجاجی مظاہرے اور جلسے جلوس منعقدکرنے کا فیصلہ
یوم سیاہ کی تقریبات میں تمام سیاسی جماعتوں اور ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی شرکت کو یقینی بنایا جائیگا‘ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی زیرصدارت اجلاس میں فیصلہ
بدھ 28 ستمبر 2016 12:49
(جاری ہے)
اجلاس میں فیصلہ کیا گیاکہ یوم سیاہ کی تقریبات میں تمام سیاسی جماعتوں اور ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی شرکت کو یقینی بنایا جائیگا۔
اس موقع پر یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ تحریک آزادی کشمیرکے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کو بھرپور اندازمیں خراج تحسین پیش کیا جائیگا اور انکی اخلاقی، سیاسی وسفارتی حمایت جاری رکھتے ہوئے انٹرنیشنل فورمز پر مسئلہ کشمیرکو بہتر انداز میں ا جاگر کرنے کے لیے بھرپور اقدامات بھی کیے جائیں گے۔اجلاس میں بھارتی فورسز کی جانب سے مقبوضہ کشمیرمیں نہتے کشمیریوں پر پیلٹ گن کے استعمال،مسلسل کرفیو کے نفاذ ،نہتے کشمیریوں کے قتل عام، اغواء، خواتین کی آبروریزی اور ٹارچر سیلوں میں نوجوانوں کی اموات کی بھرپور مذمت کی گئی۔یاد رہے کی بھارت نے 27اکتوبر1947کوعالمی قوانین کی خلاف ورزی اور کشمیری عوام کی آواز کو دباتے ہوئے اپنی فوجیں مقبوضہ کشمیر میں اتاریں اور ریاست کے نصف سے زائد حصے پر غاصبانہ قبضہ جما لیا تھا ۔بھارت کے مقبوضہ کشمیر پر غاصبانہ قبضہ کے خلاف لائن آف کنٹرول کے دونو ں اطراف بسنے والے کشمیری ہر سال اس دن کو یوم سیاہ کے طورپر مناتے ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.