پاکستانی فلم ’رونگ نمبر‘ کی ٹیم ایک نئی کامیڈی فلم بنانے کے لیے پھر اکٹھی

بدھ 28 ستمبر 2016 12:46

پاکستانی فلم ’رونگ نمبر‘ کی ٹیم ایک نئی کامیڈی فلم بنانے کے لیے پھر ..
کراچی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 ستمبر۔2016ء ) پاکستانی فلم ’رونگ نمبر‘ کی ٹیم ایک نئی کامیڈی فلم بنانے کے لیے اکھٹی ہوگئی ہے۔ہدایت کار یاسر نواز ایک کامیڈی فلم ’مہر النساء وی لب یو‘ بنانے جارہے ہیں جس میں دانش ر، ثناء جاوید اور جاوید شیخ مرکزی کرداروں میں نظر آئینگے۔اس کامیڈی فلم میں مداحوں کو ایک مضبوط سماجی پیغام بھی دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یاسر کا کہنا تھا کہ کامیڈی فلم ہونے کے ساتھ ساتھ، اس فلم میں ایک ایسے موضوع پر بھی بات کی جائے گی جو ہماری سوسائٹی کے لیے ضروری ہے۔یاسر نواز کے مطابق وہ اپنی فلم کی شوٹنگ کا سیٹ کراچی کی مشہور شاہراہ برنس روڈ پر لگائیں گے جو پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا سیٹ ہوگا۔یاسر نواز کا کہنا تھا کہ ’ہم اپنی فلم میں برنس روڈ کی فوڈ اسٹریٹ کا ماحول دکھائیں گے‘۔اس فلم کا اسکرین پلے خود یاسر نواز اور ثاقب سمیر نے لکھا ہے۔فلم کی شوٹنگ کراچی میں کی جائے گی جس کے کچھ مناظر شمالی علاقہ جات میں فلمائے جائیں گے، فلم کی شوٹنگ کا آغاز رواں سال اکتوبر میں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :