آئندہ ماہ کسی بھارتی فلم کو پاکستانی سینما گھر نہیں مل سکے گا

پاک بھارت کشیدگی کے باعث پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش موخر کر دی گئی

بدھ 28 ستمبر 2016 12:46

آئندہ ماہ کسی بھارتی فلم کو پاکستانی سینما گھر نہیں مل سکے گا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 ستمبر۔2016ء) پاک بھارت کشیدگی کے باعث ستمبر اور اکتوبر میں پاکستانی سینما پر کسی بھی بھارتی فلم کی نمائش نہیں ہوگی۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ فلم ایم ایس دھونی 30 ستمبر کو پاکستان میں ریلیز ہونا تھی تاہم اس کی نمائش موخر کردی گئی ہے ، اس کے علاوہ رنبیر کپور اور ایشوریہ کی فلم اے دل ہے مشکل کی ریلیزکی تاریخ 12 اکتوبر دی گئی ، ریلیز نہیں ہوگی۔ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ امپورٹرز نے کشیدہ حالات کے پیش نظر فی الحال چھوٹے بجٹ کی فلموں کے حقوق حاصل نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے لیکن آنیوالے وقت میں فلم اے دل ہے مشکل کی نمائش یہاں کی جاسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :