ہندو انتہا پسندوں کیخلاف کرن جوہر کے بعد جوہی چاولہ بھی میدان میں آگئیں

اداکارہ نے ہندو انتہاپسندوں کو ٹھنڈے دماغ سے سوچنے کا مشورہ دے دیا سب سے پہلے ہمیں خود کو تبدیل کرنا ہوگا،مسائل کے حل کی طرف بڑھنا ہوگا،جوہی چاولہ

بدھ 28 ستمبر 2016 12:42

ہندو انتہا پسندوں کیخلاف کرن جوہر کے بعد جوہی چاولہ بھی میدان میں آگئیں
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 ستمبر۔2016ء) بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے پاکستانی فنکاروں کو دی جانے والی دھمکیوں کے بعد کچھ فنکارحمایت کررہے ہیں جبکہ کچھ فنکاردھمکیوں کے خلاف میدان میں آکھڑے ہوئے ہیں، ہدایت کار کرن جوہر کے بعد اب اداکارہ جوہی چاولہ نے بھی بھارتی انتہا پسند تنظیموں کو ٹھنڈے دماغ سے سوچنے کا مشورہ دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستانی فنکاروں کی بھارتی ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے ملنے والی دھمکیوں کے بعد بالی ووڈ اداکارہ جوہی چاولہ نے بھی چپ توڑدی ہے اور ہندوانتہا پسند تنظیموں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ لوگ جن کا پاکستانی فنکاروں کا بھارت میں کام کرنے پردماغ خراب ہوچکا ہے انہیں چاہیئے کہ اس بارے میں ٹھنڈے دماغ سے سوچیں۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہم مسائل کو فوری حل کرنا چاہتے ہیں لیکن ہم ان مسائل کی اصل وجوہات کے بارے میں بالکل بھی نہیں سوچ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دراصل مسائل کا حل یہ ہے اور ہمیں پہلے خود کو تبدیل کرنا ہوگا۔اداکارہ نے اوچھے ہتھکنڈوں اوربھپری ہوئی ہندو انتہا پسند جماعتوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ تحمل اورآرام سے سوچتے ہوئے بولیں اورمسائل کا حل نکالیں۔