اگر میری والدہ کی سپورٹ ساتھ نہ ہوتی تو آج موجودہ مقام تک نہیں پہنچ سکتی تھی‘ سائرہ رضا خان

بدھ 28 ستمبر 2016 12:36

اگر میری والدہ کی سپورٹ ساتھ نہ ہوتی تو آج موجودہ مقام تک نہیں پہنچ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 ستمبر۔2016ء ) گلوکارہ سائرہ رضا خان نے کہا ہے کہ میری کامیابیاں میری والدہ کی وجہ سے ہیں انہوں نے ہر قدم میری رہنمائی کی اور میں سمجھتی ہوں کہ اگر میری والدہ کی سپورٹ میرے ساتھ نہ ہوتی تو آج میں موجودہ مقام تک نہیں پہنچ سکتی تھی۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ گلوکاری مشکل فن ہے اوراچھے گلوکار کے لئے ریاضت لازمی جز ہے اس کے بغیر کوئی گلوکار اچھا پرفارم نہیں کرسکتا ۔

(جاری ہے)

سائرہ رضا نے کہاکہ جب بھی ملک پرکوئی مصیبت یا آزمائش آئی تو فنکاروں نے اپنا اپنا حصہ ضرور ڈالا ہے اوراب جب بھارت جنگی جنون میں مبتلا ہو کر بھڑکیں مار رہا ہے اس کو مسلمانوں کی تاریخ کا علم نہیں مسلمان تو ایمان کی قوت سے اپنے گھوڑے سمندر میں اتار دیتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عالمی دنیا کو انتہائی سنجیدگی کے ساتھ مسئلہ کشمیر کی طرف توجہ دینی چاہیے بھارت کی جانب سے کشمیر پر زبردستی ظالمانہ قبضہ اقوام متحدہ کی قرارداتوں کے خلاف ہے ۔ بھارت کو عقل کے ناخن لینے چاہیے ۔ دانستہ طور پر خطے کا امن خطرے میں نہ ڈالے ۔

متعلقہ عنوان :