ہماء علی کے والد فلمساز و سینئر فائٹ انسٹرکٹر ممتازملک حج کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

بدھ 28 ستمبر 2016 12:36

ہماء علی کے والد فلمساز و سینئر فائٹ انسٹرکٹر ممتازملک حج کی سعادت ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 ستمبر۔2016ء ) اداکارہ ہماء علی کے والدفلمساز و سینئر فائٹ انسٹرکٹر ممتازملک حج کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ۔ تفصیلات کے مطابق ممتاز ملک گزشتہ ماہ حج کی سعادت حاصل کرنے کے لئے حجاز مقدس گئے تھے جہاں فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد گزشتہ روزلاہور واپس پہنچ گئے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اداکارہ ہماء علی اور ان کے بھائی اداکار خرم ملک اپنے والد کو لینے کے لئے علامہ اقبال انٹر نیشنل اےئرپورٹ پر موجود تھے ۔

اس موقع پر ہماء علی کا کہنا تھا کہ مجھے بے حد خوشی کااحساس ہو رہا ہے کہ میر ے والد حج کی سعادت حاصل کرنے کے بعد خیر و آفیت سے واپس آگئے ہیں ۔میری تمام مسلمانوں کے لئے دعاہے کہ خدا تعالیٰ ان سب کے بھی حج قبول و منظورفرمائے ۔

متعلقہ عنوان :