جس طرح ایک عورت اپنے گھریلو امور انجام دیتی ہے وہ کسی مرد کے بس کی بات نہیں ‘ فضیلہ قاضی

بدھ 28 ستمبر 2016 12:34

جس طرح ایک عورت اپنے گھریلو امور انجام دیتی ہے وہ کسی مرد کے بس کی بات ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 ستمبر۔2016ء ) اداکارہ فضیلہ قاضی نے کہا ہے کہ گھر کی ذمہ داریاں عورت کے حصہ میں آتی ہیں اور جس طرح ایک عورت اپنے گھریلو امور انجام دیتی ہے وہ کسی مرد کے بس کی بات نہیں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا کہ یہ بات حقیقت ہے کہ خدا کی ذات نے مرد کو عورت کی نسبت ایک درجہ زیادہ عطاء کیا ہے اب یہ مردوں کے اختیار میں ہے کہ وہ قدرت کی طرف سے دئیے گئے مقام کا استعمال کس طرح کرتا ہے ۔

فضیلہ قاضی نے کہاکہ اختلاف رائے ہر انسان کا حق ہے میرا اور میرے شوہر قیصر نظامانی کے درمیان بھی اختلاف ہو جاتا ہے مگر وہ بھی صرف ایک حد تک ہوتا ہے ۔مرد اور عورت مل کر ایک گھر بناتے ہیں اور بچے اس گھرکو مکمل کردیتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عورت اپنے گھر اور بچوں کی طرف زیادہ توجہ دیتی ہے مگر مرد اس بات میں قدرے لا پرواہ ہوتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :