امر یکہ نے صرف 20 منٹ میں واشنگٹن سے اسلام آباد تک پہنچ جانے والے بمبارہتھیار کی تیا ری شروع کر دی
بدھ 28 ستمبر 2016 12:23
میری لینڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 ستمبر۔2016ء) امریکی محکمہ دفاع نے لاک ہیڈ مارٹن سے تقریباً 15 کروڑ ڈالر کا تحقیقی معاہدہ کیا ہے جس کے تحت دنیا کا سب سے خطرناک اور تیز رفتار ترین ہتھیار بنایا جائے گا جو دنیا کے کسی بھی ملک میں اپنے ہدف کو صرف ایک گھنٹے کے اندر اندر نشانہ بناسکے گا۔ٹیکٹیکل بْوسٹ گلائیڈ (ٹی بی جی) کہلانے والا یہ ہتھیار بموں سے لیس ہوگا اور آواز سے 20 گنا زیادہ رفتار (یعنی تقریباً 21 ہزار کلومیٹر فی گھنٹہ) سے پرواز کرتے ہوئے اپنے ہدف کے عین اوپر کئی کلومیٹر بلندی پر پہنچے گا اور بم گرانے کے بعد اتنی ہی تیزی سے ایک لمبا چکر کاٹ کر اپنے اڈے پر واپس پہنچ جائے گا۔
یہ طیارے یا ڈرون کی طرح دکھائی ضرور دے گا لیکن یہ ان میں سے کوئی بھی نہیں ہوگا کیونکہ اسے انتہائی بلندی پر محوِ پرواز بی 52 بمبار طیارے سے چھوڑا جائے گا اور یہ فضا ہی میں اپنے انجن پوری طاقت سے اسٹارٹ کردے گا۔(جاری ہے)
دفاعی تحقیقی منصوبوں کی امریکی ایجنسی (ڈارپا) کی جاری کردہ تخیلاتی تصاویر سے پتا چلتا ہے کہ ٹی بی جی کی شکل ایک بہت بڑے تیر کی نوک (arrowhead) جیسی ہوگی تاکہ ہوا کو چیرتے ہوئے انتہائی تیزی سے آگے بڑھ سکے۔ امریکی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ ٹی بی جی پر اس لیے تیار کرنا چاہتے ہیں کیونکہ روس اور چین بھی ایسے ہی منصوبوں پر کام کررہے ہیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.