وزیر کھیل نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں کلین سویپ کا کریڈٹ وزیر اعظم کو د یدیا

بدھ 28 ستمبر 2016 12:13

وزیر کھیل نے ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں کلین سویپ کا کریڈٹ ..

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار28 ستمبر۔2016ء ) وفاقی وزیر بین الصوبائی امورو کھیل ریاض حسین پیر زادہ نے ٹی ٹونٹی سیریز میں ویسٹ انڈیز کیخلاف پاکستان کے کلین سویپ کا کریڈٹ وزیر اعظم نواز شریف کو د ے دیا ۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے ریاض پیر زادہ کا کہنا تھا کہ انگلینڈ نے جب پاکستان کیخلاف تیسرے ون ڈے میچ میں ورلڈ ریکارڈ سکور بنایا تو وزیر اعظم نواز شریف میچ دیکھ رہے تھے ،انہوں نے مجھے فون کرکے قومی ٹیم کی حالت پر ناخوشگواری کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب ہورہا ہے تو آپ کیا کر رہے ہیں جس پر میں نے وزیر اعظم کو کہا ہماری اوپننگ کا برا حال ہے۔

ریاض پیر زادہ کا کہنا تھا کہ ان کے پہلے اوپنر ز بدلے گئے ،دیکھ لیں اس فیصلے سے کتنی تبدیلی آگئی ہے ۔ وزیر کھیل نے سپیکر کو بھارت سے سیریز کی پیش کش بھی کردی ، ریاض پیر زادہ نے ایاز صادق کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ خود کرکٹر رہے ہیں جب کہ وفاقی وزیرد اخلہ چوہدری نثار علی خان بھی کرکٹ کھیلتے رہے ہیں۔