نئی فلم”تم بن ٹو“ 18 نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

بدھ 28 ستمبر 2016 12:10

نئی فلم”تم بن ٹو“ 18 نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 ستمبر۔2016ء ) 2001ء میں ریلیز ہونے والی بالی ووڈ کی رومانٹک فلم” تم بن “کے سیکوئل” تم بن ٹو“ کا ٹیزر اور گانا گزشتہ دنوں جاری کیاگیا ۔ نئی فلم 18 نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔

(جاری ہے)

ہدایتکار انوبھو سنہا کی فلم تم بن ٹو دو ہزار ایک کی بلاک بسٹر فلم تم بن کا سیکوئل ہے ۔ نئی فلم میں نیہا شرما ، ادتیہ سیل اور آشم گولاٹی مرکزی کردار میں نظر آ رہے ہیں ۔ فلم کا نیا گانا کوئی فریاد کا ٹیزر انٹرنیٹ پر وائرل ہوگیا ۔ رومانٹک فلم اٹھارہ نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔