ہالی ووڈ حسینہ ایوا گرین کی فلم پرسوں جمعہ کو ریلیز ہو گی

بدھ 28 ستمبر 2016 12:07

ہالی ووڈ حسینہ ایوا گرین کی فلم پرسوں جمعہ کو ریلیز ہو گی
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 ستمبر۔2016ء) ہالی ووڈ حسینہ ایوا گرین کی فلم جمعہ کو ریلیز کی جارہی ہے، فلم کی اسپیشل اسکریننگ کی تقریب گزشتہ روز سجائی گئی نیویارک میں تو ستاروں کی کہکشاں ریڈ کارپٹ پر اتر آئی۔کہانی ہے سولہ برس کے جیکب کی ، جو دادا کے قتل کی وجہ جاننے کیلئے اتفاقا مل جاتا ہے جزیرے پر Emma نامی حسینہ سے۔

(جاری ہے)

ٹائم مشین کے ذریعے اسے یتیم بچوں کی کفالت کرنے والی Peregrine Missسے ملوانے کیلئے1940 کی دہائی میں پہنچادیتی ہے۔یہاں آکر اسے پتا چلتا ہے کہ یہاں تو سبھی بچے کسی نہ کسی جادو کے مالک ہیں اور پھر پیش آتے ہیں عجیب و غریب واقعات۔فلم آرہی ہے 30 ستمبر یعنی اس جمعے کو بڑے پردے پر جس کی ریلیز سے پہلے اسکریننگ تقریب سجی نیویارک میں تو اسٹار کاسٹ نے بھرپور شرکت کی اور فلم کی سپر ہٹ کامیابی کی امید ظاہر کی۔

متعلقہ عنوان :