ہندوانتہا پسندوں سے خطرہ‘ رنبیرکپور نے چپ سادھ لی
بدھ 28 ستمبر 2016 12:07
(جاری ہے)
گزشتہ دنوں ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے پاکستانی فنکاروں کو بھارت چھوڑنے کا الٹی میٹم دیا گیا تھا جس کے جواب میں فلم نگری سے ہی انتہا پسندوں کی حمایت اور مخالفت میں آوازیں اٹھنا شروع ہوگئی ہیں جب کہ رنبیر کپور اور فواد خان کی فلم ”اے دل ہے مشکل“ کے ہدایتکار کرن جوہر بھی پاکستانی فنکاروں کی حمایت کا اعلان کرچکے ہیں لیکن رنبیر نے کسی بھی قسم کا بیان دینے سے انکار کردیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رنبیر کپور نے ایک تقریب میں شرکت کی جہاں صحافی کی جانب سے نئی آنے والی فلم میں فواد خان کے باعث بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں فلم کی ریلیز کو درپیش مشکلات پر سوال کیا گیا تو جواب میں اداکار کا کہنا تھا کہ میں اپنی فلم ”اے دل ہے مشکل“ سے متعلق بات کرسکتا ہوں لہٰذا اس کے علاوہ کسی بھی افواہوں کے بارے میں نہیں جانتا۔واضح رہے کہ ہدایتکار کرن جوہر کی نئی آنے والی فلم ”اے دل ہے مشکل“ میں اداکار فواد خان، رنبیر کپور، ایشوریارائے بچن اورانوشکاشرمامرکزی کردار ادا کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کا پانچواں ملزم گرفتار
-
سپریم کورٹ نے میشا شفیع پر آن لائن جرح کیخلاف علی ظفر کی اپیل واپس لینے کی بنا پرخارج کردی
-
اردو ادب کے عظیم افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کا یوم پیدائش 11 مئی کو منایا جائے گا
-
اداکارہ ریکھا نے منیشا کوئرالہ کی اداکاری کی مہارت کو سراہا
-
بھارتی اداکار راکیش بیدی کی اہلیہ کے ساتھ آن لائن فراڈ
-
ابھیشیک ہاؤس فل فرنچائز میں واپسی پر خوشی سے نہال
-
میڈونا نے برازیل میں ’مفت کنسرٹ‘ کا انعقاد کرکے مداحوں کے دل جیت لیے
-
اجے دیوگن کی ہم عمر اداکارہ انکی والدہ کا کردار ادا کرنے کو تیار
-
عشق مرشد کی’’شبرا‘‘ کے سفید پشواس میں حسن کے جلوے
-
اداکارہ زرنش خان نے چہرے کی خوبصورتی کا راز افشا کر دیا
-
سوچا تھا شاہ رخ خان میرا انتظار کریں گے، اداکارہ امر خان
-
2001 کی فلم ’’چوری چوری چپکے چپکے ‘‘میری پسندیدہ فلم ہے،پریتی زنٹا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.