ممبئی : کرن جوہر کے بعد سلمان خان بھی پاکستانی اداکاروں کے حق میں‌سامنے آ گئے

سلمان خان کا بھارتی انتہا پسند راج ٹھاکرے سے ٹیلی فونک رابطہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 28 ستمبر 2016 12:02

ممبئی : کرن جوہر کے بعد سلمان خان بھی پاکستانی اداکاروں کے حق میں‌سامنے ..

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28 ستمبر 2016ء) : بالی وڈ کے دبنگ خان سلمان خان بھی کرن جوہر کے بعد بھارت میں مقیم پاکستانی فنکاروں کے حق میں کھُل کر سامنے آگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سلمان خان نے بھارتی انتہا پسند راج ٹھاکرے سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ ٹیلی فونک رابطے میں سلمان خان نے راج ٹھاکرے سے کہا کہ فواد خان اور ماہرہ خان کی فلموں کی ریلیز نہ روکی جائے۔ خیال رہے کہ بھارتی انتہا پسند پاک بھارت کشیدگی کے بعد پاکستانی فنکاروں کو بھارت چھوڑنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :