حمیرا ارشد کا اپنے سابق شوہر احمد بٹ پر چوری کا الزام

حمیرا ارشد نے سی سی پی او کو احمد بٹ کے خلاف مقدمے کے لیے درخواست دیدی

بدھ 28 ستمبر 2016 11:59

حمیرا ارشد کا اپنے سابق شوہر احمد بٹ پر چوری کا الزام
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 ستمبر۔2016ء) گلوکارہ حمیرا ارشد نے اپنے سابق شوہر احمد بٹ کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کروانے کے لیے سی سی پی او لاہور کو درخواست دے دی۔

(جاری ہے)

گلوکارہ حمیرا ارشد نے سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر) امین وینس سے ان کے دفتر میں ملاقات کی جس میں انہوں نے اپنے سابق شوہر احمد بٹ کے خلاف چوری کے مقدمہ کی درخواست دی جس میں موٴقف اختیار کیا گیا کہ احمد بٹ نے ان کے 15 لاکھ روپے مالیت کی نقدی اور دیگر سامان چوری کیا ہے۔دوسری جانب احمد بٹ اپنی سابق اہلیہ کی جانب سے دی گئی درخواست کے بعد سی سی پی او لاہور کے سامنے پیش ہوئے جس کیبعد ایس ایس پی نے واقعہ کی انکوائری کا حکم دے دیا۔