اسلام آباد فٹ بال ٹیم کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ شروع

بدھ 28 ستمبر 2016 11:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 ستمبر۔2016ء) اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اسلام آباد ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ کراچی کمپنی گراؤنڈمیں شروع ہو گیا ہے، اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری نے بتایا کہ تربیتی کیمپ میں 30 کھلاڑیوں شرکت کر رہے ہیں،جن میں گول کیپرز میں رانا سلمان، مبشر، بہادر، حرارا، ڈیفنڈرز میں یاسر صابر، عبداللہ، غازی، ذیشان علی، باگر، عثمان حیدر،ذاکر علی خان، فرحان اللہ،رانا ساجد، مڈفیلڈز: میں دانیال خان، بلال خان، مبین، توقیر، مہتر، ولید، فارڈز: عمر سعید، صمد خان، علی خان ، سلمان، سعاد خان،محمد احمد، عمران، شرجیل، منیب، جاوید، کاشی اور شرون شامل ہیں،ان کھلاڑیوں کو حاجی عبدالستار تربیت دے رہے ہیں، اسلام آباد کی منتخب ٹیم یکم اکتوبر سے شروع ہونے والے آل پاکستان چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں شروع کرے گی اور امید ہے کہ اسلام آباد کی ٹیم ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی،اسلام آباد کی ٹیم اپنا پہلا میچ 2 اکتوبر کو کھیلے گی، گذشتہ روز اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر سلیم چوہدری نے مہران کلب کے سرپرست اعلیٰ نصیب خان نے ہمراہ تربیتی کیمپ کا دورہ کیا اور کھلاڑیوں سے سہولیات کے حوالے سے بھی بات کی-

متعلقہ عنوان :