جدہ: سینکڑوں پاکستانی ورکر رواں ہفتے واجبات کی ادائیگی کے بغیر ہی پاکستان پہنچ جائیں گے

بدھ 28 ستمبر 2016 11:45

جدہ: سینکڑوں پاکستانی ورکر رواں ہفتے واجبات کی ادائیگی کے بغیر ہی پاکستان ..

جدہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔28ستمبر 2016ء): سعودی عرب میں مشکلات کا شکار کمپنی سعودی اوجرکے سینکڑوں پاکستانی ملازمین اس ہفتے اپنے واجبات لیئے بغیر ہی پاکستان پہنچ جائیں گے۔ پاکستانی سفارت خانے کے ترجمان کا کہناہے کہ تقریباََ405پاکستانی شہری سعودی اوجر میں ملازمت کر رہے تھے ۔اپنے واجبات لیئے بغیر ہی بدھ کے روز خاص پرواز کے ذریعے پاکستان پہنچیں گے۔

(جاری ہے)

ان ملازمین میں سے کثیر تعداد ان ملازمین کی ہے جنہیں تقریباََگزشتہ نو ماہ سے تنخواہیں ادا نہیں کی گئیں۔ سعودی اوجر میں کام کرنے والے 6500پاکستانیوں کو 9ماہ سے تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی گئی ۔ اس سے پہلے 270پاکستانی ورکر خاص پرواز سے پاکستان پہنچ چکے ہیں۔وزارتِ عمل کے ترجمان کا کہناہے کہ سعودی اووجر میں مشکلات کا شکار 2000ورکروں کے ویزٹ ویزوں پر مہر لگ چکی ہے ۔ باقی ماندہ کے ویزوں کے بارے میں ابھی تک فیصلہ نہیں ہو سکا۔ کیونکہ متعدد پاکستانی شہریوں نے دوسری جگہ ملازمیتیں بھی اختیار کر لیں ہیں۔