اسلام آباد، مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن ، 7مشتبہ افراد گرفتار،بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد

بدھ 28 ستمبر 2016 11:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 ستمبر۔2016ء) اسلام آباد پولیس‘ رینجرز اور حساس اداروں نے اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرکے 7مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو اسلام آباد پولیس‘ رینجرز اور حساس اداروں نے اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے سات مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار افراد کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان سے اسلحہ میں متعدد ڈیٹونیٹر‘ پسٹل اور بھاری مقدار میں گولیاں برآمد کی گئیں۔ ساتوں افراد کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :