ایبٹ آباد، گورنمنٹ کالج برائے خواتین میں آتشزدگی، ایک طالبہ جھلس گئی، 9 بہوش

بدھ 28 ستمبر 2016 11:40

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 ستمبر۔2016ء ) ایبٹ آباد کے گورنمنٹ کالج برائے خواتین کے ہاسٹل میں اچانک شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث ایک طالبہ جھلس گئی جبکہ نو طالبات بیہوش ہو گئیں۔ گورنمنٹ گرلز کالج میں آگ بھڑک اٹھی جس نے ہاسٹل کے تین کمروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

(جاری ہے)

جس کے باعث قریبی کمروں میں رہائش پذیر 9 طالبات بہوش ہو گئیں جبکہ ایک طالبہ آگ کی زد میں آکر شدید جھلس گئی۔ ریسکیو 1122 نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔ بیہوش طالبات کو ریسکیو ٹیم نے ایوب میڈیکل کمپلکس منتقل کر دیا۔ واقع کے فوری بعد ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ۔ ڈاکٹرز کے مطابق تین طالبات کی حالت نازک ہے۔

متعلقہ عنوان :