قومی سائیکلنگ ٹیم کے کھلاڑیوں کا عالمی چیمپئن شپ کی تیاری کے سلسلہ میں تربیتی کیمپ جاری

بدھ 28 ستمبر 2016 11:16

اسلام آباد ۔ 28 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 ستمبر۔2016ء) قومی سائیکلنگ ٹیم کے کوچ جاوید خان نے کہا ہے قومی سائیکلنگ ٹیم کے کھلاڑیوں کا عالمی چیمپئن شپ کی تیاری کے سلسلہ میں تربیتی کیمپ اسلام آباد میں جاری ہے اور عالمی سائیکلنگ چیمپئن شپ 9 اکتوبر سے دوحہ ، قطر میں شروع ہوگی ، جس میں 15 کھلاڑی شرکت کر رہے ہیں، مرد کھلاڑیوں میں حافظ طاہر، محسن خان، فرمان محمد، عبدالباسط، تنزیل خان، فیصل ظہور، غلام حسین، سید عاقب شاہ، نادر خان، عون رضا اور حبیب اللہ جبکہ خواتین میں راجیہ شبیر، عاصمہ علی، رضیہ یونس اور فیضا ریاض شامل ہیں، انہوں نے کہا کہ 2 اکتوبر کو قومی ٹیم کے انتخاب کے لئے ٹرائلز ہونگے اور عالمی سائیکلنگ چیمپئن شپ 9 اکتوبر سے دوحہ ، قطر میں شروع ہوگی جو کہ 14 اکتوبر تک جاری رہے گی-