حاجی نواب فٹ بال ٹورنامنٹ ھینگروڈھیری کلب نے شہباز کلب غالیگے کو 2-0 گول سے ہرا دیا

بدھ 28 ستمبر 2016 11:16

اسلام آباد ۔ 28 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 ستمبر۔2016ء) حاجی نواب فٹ بال ٹورنامنٹ ھینگروڈھیری کلب نے شہباز کلب غالیگے کو 2-0 گول سے ہرا دیا،سوات میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے ایک اہم میچ میں کوقفے تک ھینگروڈھیری کلب کو شہباز کلب کے خلاف 1-0 گول کی برتری تھی دوسرے ہاف میں ھینگروڈھیری کلب نے مزید ایک گول کرکے مقابلہ 2-0 گول سے جیت لیا،فاتح ٹیم کی جانب سے دونوں گول بختاور نے کئے،شہباز کلب کے کھلاڑیوں نے مارجن کم کرنے کی بھر پور کوشش کی لیکن ناکام رہے،ٹورنامنٹ میں 70 سے زائد ٹیمیں ناک آؤٹ سسٹم پر شرکت کر رہی ہیں-