قومی پہلوان بھی کبڈی کے کھلاڑیوں کی طرح ایشین بیچ گیمز میں پاکستان کا نام روشن کریں گے،محمد انور

بدھ 28 ستمبر 2016 11:15

اسلام آباد ۔ 28 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔27 ستمبر۔2016ء) قومی ریسلنگ ٹیم کے ہیڈ کوچ اؤلیمپئن محمد انور نے کہا ہے کہ قومی پہلوان بھی کبڈی کے کھلاڑیوں کی طرح ایشین بیچ گیمز میں پاکستان کا نام روشن کریں گے، گذشتہ روز اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایشین بیچ گیمز میں تین رکنی قومی ریسلنگ ٹیم شرکت کرے گی جن میں نذیراحمد 70 کلوگرام ، محمد اسد 80 کلوگرام اور محمد انعام بٹ پلس80 کلوگرام کے ایونٹس میں شرکت کریں گے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ محمد اسد اور محمد انعام بٹ پر میڈلز حاصل کرنے زیادہ توقع ہے یہ تینوں اپنے ، اپنے ویٹ میں قومی چیمپئن ہیں، محمد انور نے کہا کہ نذیر احمد کی زیادہ توقع نہیں ہے کیونکہ اس کو کسی انٹرنیشنل ایونٹ میں پہلی بار شرکت کے لئے بھیجا جا رہا ہے، انہوں نے کہا کہ قومی پہلوان بھی کبڈی ٹیم کی ملک کے لئے میڈلز لائیں گے-