ون ڈے سیریز میں بہترکھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے:کارلوس براتھویٹ

muhammad ali محمد علی بدھ 28 ستمبر 2016 00:36

ون ڈے سیریز میں بہترکھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے:کارلوس براتھویٹ

ابوظہبی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار27 ستمبر۔2016ء )ویسٹ انڈیز کے ٹی ٹونٹی کپتان کارلوس براتھویٹ کا کہنا ہے کہ مہمان ٹیم ون ڈے سیریز میں بہتر کھیلنے کی کوشش کرے گی ۔

(جاری ہے)

پاکستان کے خلاف تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز میں وائٹ واش کی خفت سے دوچار ہونے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کارلوس براتھویٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے سیریز میں عمدہ کھیل پیش کیا ، وہ تینوں میچز میں جیت کے مستحق تھے،ٹیم میں کئی نئے کھلاڑی شامل کیے گئے تھے جس کے باعث ان کنڈیشنز میں شکست کا سامنا پڑا۔