بلے بازوں سے دور گیند کرنے کی کوشش کرتا ہوں:عماد وسیم

muhammad ali محمد علی بدھ 28 ستمبر 2016 00:36

بلے بازوں سے دور گیند کرنے کی کوشش کرتا ہوں:عماد وسیم

ابو ظہبی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار27 ستمبر۔2016ء ) قومی ٹیم کے آل راؤنڈ ر عماد وسیم کا کہنا تھا کہ وہ بلے بازوں سے دور گیند کرنے کی کوشش کرتے ہیں جس سے انہیں کامیابی مل رہی ہے ۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈیز کیخلاف تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز میں مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز رہنے والے 27سالہ عماد وسیم کا کہنا تھا کہ ان کی بھرپور کوشش ہوتی ہے کہ وہ بلے باز کو دیکھ کر گیند بازی کریں ،مستقبل میں وہ خود کو آل راؤنڈر کے روپ میں دیکھنا چاہتا ہوں۔