پٹھان کوٹ اور اڑی حملہ بھارت نے خود کروایا، برہان وانی عظیم شہید ہے: سابق صدر پرویز مشرف کا بھارتی چینل کو دھواں دار انٹرویو

muhammad ali محمد علی منگل 27 ستمبر 2016 23:04

پٹھان کوٹ اور اڑی حملہ بھارت نے خود کروایا، برہان وانی عظیم شہید ہے: ..

نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار27 ستمبر۔2016ء ) سابق صدر پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ پٹھان کوٹ اور اڑی حملہ بھارت نے خود کروایا۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف نے ایک بھارتی نجی ٹی وی چینل کو دھواں دار انٹرویو دیا ہے۔

(جاری ہے)

انٹرویو میں سابق صدر کا کہنا تھا کہ بھارت مسئلہ کشمیر حل کرنے میں ہرگز سنجیدہ نہیں ہے۔ پٹھان کوٹ اور اڑی حملہ بھارت نے خود کروایا تاکہ مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹائی جا سکے۔ پرویز مشرف کا کہنا ہے کہ بھارتی ظالم فوج نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کی انتہاء کر دی ہے۔ برہان وانی سمیت 80 کشمیری بے دردی سے شہید کر دیے گئے۔ سابق صدر نے برہان وانی کو عظیم شہید کا لقب دیا ہے۔