تیسراٹی ٹونٹی ،ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو جیت کیلئے 104رنز کا ہدف دے دیا
منگل 27 ستمبر 2016 22:27
ابو ظہبی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار27 ستمبر۔2016ء )تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے آخری مقابلے میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو جیت کیلئے 104رنز کا ہدف دے دیا ہے ۔ابو ظہبی کے شیخ زید سٹیڈیم میں کھیلے جارہے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستانی کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، جانسن چارلس اور آندرے فلیچر نے اننگز کا آغاز کیا تو عماد وسیم میں پہلے میچ والی جھلک دکھائی دی اور انہوں نے میچ کے تیسرے ہی اوور کی دوسری گیند پر چارلس کو 5 رنز پر آؤٹ کیا اور اگلی ہی ڈیلیوری پر والٹن کو بولڈ کرکے ویسٹ انڈیز کو پھر سے مشکلات سے دوچار کردیا۔
آندرے فلیچر بھی 17 رنز کے مجموعی سکور پر 9 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوگئے ۔ پہلے ٹی ٹونٹی میں نصف سنچری سکور کرنے والے تجربہ کار ڈووین براوو بھی 11 رنز پر عماد وسیم کا شکار بنے جب کہ نکولس پوران 16 رنز بنا کر پویلین لوٹے ۔(جاری ہے)
سیمیولز اور پولارڈ آخری اوورز میں بڑی ہٹ مارنے میں ناکام رہے ، دونوں نے 44گیندوں پر 37رنز کی شراکت داری قائم کی ، سیمیولز 42اور پولارڈ 16رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے ۔
پاکستان کیلئے عماد وسیم نے 3اور نواز نے ایک شکار کیا ۔ آخری معرکے کے لیے دونوں ٹیم میں 2،2 تبدیلیاں کی گئیں ہیں، پاکستان نے وہاب ریاض اور حسن علی کی جگہ محمد عامر اور رومان رئیس کو ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے جبکہ ویسٹ انڈیز نے کیسرک ولیمز اور چیڈوک والٹن کو ٹیم میں شامل کیا ہے ۔ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز کی خاص بات یہ ہے کہ گرین شرٹس کے کپتان سرفراز احمد قیادت ملنے کے بعد پہلی مرتبہ مکمل سیریز میں قائدانہ صلاحیتیں دکھا رہے ہیں جس میں وہ کامیاب رہے اور سیریز اپنے نام کرلی ہے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پی ایس ایل 10 کی افتتاحی تقریب راولپنڈی میں ہونے کا امکان
-
پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے آئرلینڈ کا ممکنہ سکواڈ سامنے آگیا
-
عامر اطلس ورلڈ سکواش لیول-II کے سرٹیفائیڈ کوچ بن گئے
-
آسٹریلوی کپتان مچل مارش کی فٹنس بحالی سست روی کا شکار
-
انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ ، کرسٹل پیلس نے مانچسٹر یونائیٹڈ کو 0-4 گول سے ہرا دیا
-
سینٹرل ایشین والی بال لیگ کیلئے پاکستان اسکواڈ کا اعلان
-
اذلان شاہ ہاکی کپ کا فائنل کوالیفائی کرنے کیلئے پرعزم ہے، رولنٹ اولٹمنز
-
پاکستان اور آئرلینڈ کی سیریز ہائوس فل کراؤڈ کے سامنے کھیلی جائے گی
-
بابر اعظم کو ویرت کوہلی کا ایک اور ریکارڈ توڑنے کا موقع مل گیا
-
برطانیہ کے کیرن ولسن نے اپنا پہلا ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ ٹائٹل جیت لیا ،فائنل میں جیک جونز کو شکست
-
ڈاکٹرز کی فاسٹ باؤلر احسان اللہ کو ٹیسٹ کرکٹ سے دور رہنے کی ہدایت
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء پر دہشت گردی کا خطرہ منڈلانے لگا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.