سرا ئے عالمگیر ،سابق وفاقی وزیر چو ہدری قمر زمان کائرہ کو پنجاب کا پارٹی صدر بنائے جانے کا فیصلہ

پارٹی کی مرکزی قیادت نے حتمی فیصلہ کر لیا،بلاول بھٹو زرادری جلد اعلان کریں گے

منگل 27 ستمبر 2016 22:06

سرا ئے عالمگیر ،سابق وفاقی وزیر چو ہدری قمر زمان کائرہ کو پنجاب کا پارٹی ..

سرا ئے عالمگیر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 ستمبر - 2016ء) سابق وفاقی وزیر چو ہدری قمر زمان کائرہ کو پنجاب کا پارٹی صدر بنانے کا فیصلہ۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطا بق پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و سابق وفاقی وزیر اطلاعات چو ہدری قمر زمان کائرہ کو پاکستان پیپلز پارٹی صوبہ پنجاب کا صدر بنائے جا نے کا پارٹی کی مرکزی قیادت نے حتمی فیصلہ کر لیا ذرائع کے مطا بق اس کا با قاعدہ اعلان پیپلز پارٹی کے چئیر مین بلاول بھٹو زرادری جلد کریں گے اس سلسلہ میں چوہدری قمر زمان کائرہ کو گرین سگنل مل گیا ہے ۔