چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے واپڈا سکیورٹی کے دو اہلکاروں کو 10 لاکھ روپے فی کس نقد انعام اور سونیئر ّپیش کئے

واپڈا سکیورٹی کے اہلکاروں کو یہ اعزاز وارسک ڈیم کے نواح میں کرسچن کالونی پر دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرنے پر دیا گیا چیف آف آرمی سٹاف کی جانب سے دہشت گردوں کے حملے کے دوران بہادری کا مظاہرہ کرنے پر واپڈا سکیورٹی اہلکاروں کی تعریف چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل مزمل حسین(ریٹائرڈ) کا واپڈا سکیورٹی اہلکاروں کی عزت افزائی پر چیف آف آرمی سٹاف سے اظہار ِ تشکر ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پاک فوج کے اقدامات قابلِ تحسین ہیں : چیئرمین واپڈالیفٹیننٹ جنرل مزمل حسین(ریٹائرڈ)

منگل 27 ستمبر 2016 22:02

چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے واپڈا سکیورٹی کے دو اہلکاروں کو ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 ستمبر - 2016ء) و ارسک ڈیم کے نواح میں واقع کرسچن کالونی پر 2ستمبر کی صبح دہشت گردوں کے حملے کے دوران بہادری کا مظاہرہ کرنے پر چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے واپڈا سکیورٹی کے دو اہلکاروں کو 10 لاکھ روپے فی کس نقد انعام اور سووینیئر پیش کئے ۔اعزاز پانے والوں میں واپڈا سکیورٹی سارجنٹ خاؤد علی خان اور سکیورٹی گارڈ نجیم علی خان شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

چیف آف آرمی سٹاف نے حملے کے دوران دہشت گردوں کا دلیری کے ساتھ مقابلہ کرنے پر واپڈا سکیورٹی اہلکاروں کی تعریف کی ۔دریں اثنا اپنے ایک بیان میں چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل مزمل حسین (ریٹائرڈ) نے واپڈا سکیورٹی اہلکاروں کی عزت افزائی پر چیف آف آرمی سٹاف کا شکریہ ادا کیا۔اُنہوں نے ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پاک فوج کے اقدامات کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا ۔یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ کرسچن کالونی کے گیٹ پر تعینات واپڈا سکیورٹی اہلکاروں نے سب سے پہلے دہشت گردوں کا سامنا کیا اورپاک فوج اور دیگر سکیورٹی اداروں کے اہلکاروں کے پہنچنے تک دہشت گردوں کا نہایت بہادری کے ساتھ مقابلہ کیا۔