نوازشریف کو ہٹا کرکسی اور کووزیراعظم بنادیں کوئی اعتراض نہیں‘ عمران خان
عوامی تحریک کو احتجاج میں شرکت کے لئے پھر دعوت دیں گے
منگل 27 ستمبر 2016 22:00
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 ستمبر - 2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نوازشریف کو ہٹا کرکسی اور کووزیراعظم بنادیں کوئی اعتراض نہیں، نوازشریف نے کرپشن کی ہے تو اسکوجانا چاہئے۔ عوامی تحریک کو احتجاج میں شرکت کے لئے پھر دعوت دیں گے، کپتان نے طاہرالقادری سے اختلاف کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کے بیرون ملک جانے سے پہلے میرا رابطہ ہوا تھا۔
بھارت کوسمجھ جانا چاہیے کہ جنگ مسئلے کاحل نہیں ،کشمیر میں تحریک سے اتفاق رائے پیدا ہوگیا ہے ، وہ سب آزادی چاہتے ہیں۔ گزشتہ روز یہاں صحافیوں کے اعزاز میں رکھے گئے ظہرانے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کا احتساب ہوناچاہیے لیکن وہ یہ نہیں کہتے کہ حکومت چلی جائے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن میں سے کسی کوبھی وزیراعظم بنا دیں، انہیں اعتراض نہیں ہو گا، وہ 30 ستمبر کو احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان بھی کرسکتے ہیں۔
عمران خان نے کہاکہ کرپشن ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے،صرف پی ٹی آئی کے پاس اصل اسٹریٹ پاور ہے ، وہ ایسا جہاد کررہے ہیں جس پر پاکستان کے مستقبل کا انحصار ہے ، پاناما لیکس کے معاملے پر الزامات نہیں،بلکہ ثبوت موجود ہیں۔عمران خان کاکہناتھاکہ ملک میں ادارے آزاد نہیں ، انہوں نے اپوزیشن کی خاطر رائیونڈ مارچ کی تاریخ تبدیل کی ، سیاسی جماعتیں سڑکوں پر آنے کی تحریک میں شامل نہیں ہونا چاہتیں تو یہ ان کا ذاتی فیصلہ اور حق ہے، 30 ستمبر کووہ اگلے مرحلے کا اعلان بھی کرسکتے ہیں۔چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا ہے کہ رائیونڈمارچ پر امن ہوگا، ن لیگی گلو بٹوں کی دھمکیوں کا سخت ردعمل آیا ہے، عوام مقابلے کیلئے تیار ہے کچھ ہوا تو ذمہ دار حکومت ہوگی۔انکا کہنا تھا کہ یہ تحریک اب رکنے والی نہیں ہے، اگر پاناما لیکس کا معاملہ چھوڑ دیا تو کرپشن کا معاملہ بھی دفن ہوجائے گا، جب وزیراعظم چوری کرے تو اسے جانا پڑتا ہے، ن لیگ کے لوگوں کو پتہ ہے کہ نوازشریف نے چوری کی ہے۔پی ٹی آئی کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان میں سالانہ 4ہزار ارب کی کرپشن ہو رہی ہے، کے پی کے کارکردگی کے لحاظ سے نمبر ون ہے۔بھارتی جارحیت پر عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارت کو سمجھنا چاہئے کہ جنگ مسئلے کا حل نہیں ہے۔ (ایم سلیمان)متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
"رینٹ اے پرائم منسٹر"
-
پی ٹی آئی کی تحریکوںملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا،شیری رحمان
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
اگلے 5 دنوں میں طوفانی بارشوں کے باعث کسانوں کا بے تحاشہ نقصان ہونے کا خدشہ
-
ہم سب کو کسی سے سیاسی انتقام نہ لینے کا عزم کرنا چاہیے، متحد ہوکرملک کو درپیش بھنور سے نکالا جا سکتا ہے، سینیٹراسحٰق ڈار
-
سپیکر قومی اسمبلی سردارایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے اجلاس
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
مہنگائی کے بوجھ تلے دب جانے والی عوام پر گرمیوں کے آغاز میں ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاریاں
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
حکومت کسانوں سے کتنی گندم خریدے گی ابھی اعدادوشمار نہیں بتا سکتا
-
کیا یورپی یونین جاسوسی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے؟
-
سڈنی چرچ واقعہ، پانچ نوجوان دہشت گردی کے الزام میں گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.