کراچی،انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالرکی قدرگھٹ گئی

اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قدرمستحکم

منگل 27 ستمبر 2016 21:54

کراچی،انٹربینک میں روپے کے مقابلے ڈالرکی قدرگھٹ گئی

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 ستمبر - 2016ء) انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالرکی قدرگھٹ گئی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قدرمستحکم رہی۔

(جاری ہے)

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کے روزانٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالرکی قدرمیں6پیسے کی کمی ریکارڈکی گئی جس سے ڈالرکی قیمت خرید104.83روپے سے کم ہوکر104.77روپے اورقیمت فروخت104.88روپے سے کم ہوکر104.82روپے پرآگئی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت خرید105.10روپے اورقیمت فروخت105.30روپے پربرقراررہی ۔فاریکس ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق یوروکی قیمت خرید117روپے اورقیمت فروخت118.50روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید135.50 اورقیمت فروخت137روپے پربرقراررہی ۔

متعلقہ عنوان :