مسلم لیگ (ق) نے بھی تحریک انصاف کے رائیونڈ مارچ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا

منگل 27 ستمبر 2016 21:16

مسلم لیگ (ق) نے بھی تحریک انصاف کے رائیونڈ مارچ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ ..

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 ستمبر - 2016ء) مسلم لیگ (ق) نے بھی تحریک انصاف کے رائیونڈ مارچ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے 30ستمبر کو رائیونڈ مارچ کا اعلان کیا تھا اور اس میں شرکت کے لئے دیگر اپوزیشن جماعتوں کو بھی دعوت دی تھی مگر اپوزیشن جماعتیں رائیونڈ مارچ کے حق میں نہیں ہیں اور اب تک پیپلز پارٹی ، پاکستان عوامی تحریک اور جماعت اسلامی شرکت سے معذرت بھی کر چکی ہیں۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات میں انہیں مارچ میں شرکت کی دعوت دی تھی تاہم اب (ق) لیگ کی جانب سے بھی مارچ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔