طاقتور سمندری طوفان میگی تائیوان سے ٹکرا گیا

مختلف حادثات میں اب تک 32 افراد زخمی جبکہ پانچ ہزار افراد کو سکیورٹی وجوہات کی بنا پر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا

منگل 27 ستمبر 2016 21:00

طاقتور سمندری طوفان میگی تائیوان سے ٹکرا گیا

تائی پی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 ستمبر - 2016ء ) طاقت ورسمندری طوفان میگی تائیوان کے دارالحکومت تائی پی سے ٹکرا گیا ، مختلف حادثات میں32 افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

طوفان کی وجہ سے شدید بارشیں ہو رہی ہے جبکہ علاقے میں تیز ہوائیں بھی چل رہی ہیں۔ مختلف حادثات میں اب تک 32افراد زخمی ہو چکے ہیں۔ نقصان کے خدشے کے پیش نظر پانچ ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔ 10 لاکھ گھروں کو بجلی کی سپلائی بند ہے۔ شہر میں ٹرانسپورٹ معطل اور سرکاری ادارے بھی بند کیے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :