بنگلہ دیش نے بھارت کی حمایت کردی، دونوں ممالک کا سارک کانفرنس میں شرکت سے انکار: بھارتی میڈیا کا دعوی

muhammad ali محمد علی منگل 27 ستمبر 2016 20:56

بنگلہ دیش نے بھارت کی حمایت کردی، دونوں ممالک کا سارک کانفرنس میں شرکت ..

نئی دہلی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27ستمبر2016ء) بھارتی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ بھارت نے سارک کانفرنس میں شرکت سے انکار کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ بنگلہ دیش اور بھوٹان نے موجودہ کشیدہ حالات میں بھارت کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارت، بنگلہ دیش، بھوٹان اور افغانستان نے نومبر کے ماہ میں پاکستان میں ہونے والی سارک کانفرنس میں شرکت سے انکار کر دیا ہے۔ اس حوالے سے بھارتی وزیر خارجہ کی جانب سے بیان سامنے آیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں بھارت سارک کانفرنس میں شرکت نہیں کر سکتا۔

متعلقہ عنوان :