عراق میں خودکش بم دھماکہ،24 افراد ہلاک،65زخمی،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

پہلا حملہ مشرقی نیو بغداد کی مشہور مارکیٹ میں کیا گیا جہاں خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑالیا ،دوسریحملہ آور نے مغربی بغداد کی ایک کمرشل سڑیٹ کو نشانہ بنایا ،حملوں میں قریبی دکانوں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ،پولیس حکام

منگل 27 ستمبر 2016 20:45

عراق میں خودکش بم دھماکہ،24 افراد ہلاک،65زخمی،ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

بغداد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 ستمبر - 2016ء) عراقی دارالحکومت بغداد میں خودکش بم حملے کے نتیجے میں 24 افراد ہلاک ا ور65 زخمی ہوگئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراقی سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور نے مشرقی نیو بغداد کے پڑوس میں خود کو دھماکے سے اڑالیا جس کے نتیجے میں13افراد ہلاک اور30زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا جہاں بعض افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

دھماکے سے قریبی دکانوں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ایک گھنٹے بعد ایک اور خودکش حملہ آور نے بایہ کے جنوب مغربی علاقے کی ایک مارکیٹ میں خود کو اڑا لیا جس کے نتیجے میں 11افراد ہلاک اور 35زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ (داعش ) نے ایک آن لائن بیان میں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ حملوں کا نشانہ شیعہ ملائشیا تھے۔واضح رہے کہ پیر کے روز بھی داعش نے بغداد میں خودکش حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 7افراد ہلاک اور اٹھائیس زخمی ہوگئے تھے۔قبل ازیں داعش نے بغداد ہی میں جولائی میں بھی ایک ٹرک بم دھماکہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 324 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے اور یہ عراق پر امریکی فوجوں کے حملے بعد سب سے تباہ کن بم دھماکہ تھا۔