تیسرا ٹی ٹونٹی ، پاکستان کاویسٹ انڈیز کیخلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ

منگل 27 ستمبر 2016 20:32

تیسرا ٹی ٹونٹی ، پاکستان کاویسٹ انڈیز کیخلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ

ابو ظہبی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 27ستمبر۔2016ء ) 3 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے آخری مقابلے میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ اوس کے باعث پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے ، پاکستان نے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں اوروہاب ریاض اور حسن علی کی جگہ رومان رئیس اور محمد عامر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔