Live Updates

عمران خان کا ڈی جے بٹ سے ملاقات سے انکار ، مایوس ہو کر واپس لوٹنا پڑا

منگل 27 ستمبر 2016 20:25

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 ستمبر - 2016ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ڈی جے بٹ سے ملاقات سے انکار کر دیا ، مایوس ہو کر دروازے سے ہی واپس لوٹنا پڑا ۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے جلسوں کی شان بننے والے ڈی جے بٹ گزشتہ روز ہسنی خوشی عمران خان سے ملاقات کے لیے زمان پارک پہنچے تو مایوسی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔

(جاری ہے)

ڈی جے کو ملاقات کے لیے گارڈ روم میں بٹھا دیا گیا اور پھر تھوڑی ہی دیر بعد ان کو سرخ جھنڈی دکھاتے ہوئے واپس بھیج دیا گیا ، عمران خان نے ڈی جے بٹ سے ملاقات سے انکا کر دیا۔

یاد رہے کہ تحریک انصاف اور ڈی جے بٹ کے درمیان رقم کی ادائیگی پر اختلافات ہو گئے تھے اور رقم کی ادائیگی کے بعد تحریک انصاف نے آئندہ کے جلسوں کے لیے ڈی جے بٹ کا بائیکاٹ کر دیا تھا اور جلسوں کے لیے دیگر افراد کی خدمات حاصل کی گئی تھیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :