کورکمانڈرپشاور نے پاک روس مشترکہ فوجی مشقوں کا معائنہ کیا

پاکستان اورروس کے درمیان مشترکہ فوجی مشقوں سے پیشہ ورانہ مہارت میں اضافہ ہوگا۔کورکمانڈرپشاورلیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمن

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 27 ستمبر 2016 20:17

کورکمانڈرپشاور نے پاک روس مشترکہ فوجی مشقوں کا معائنہ کیا

پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27ستمبر2016ء) :پاکستان اور روس کے درمیان مشترکہ جنگی مشقیں کامیابی سے جاری ہیں،کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل ہدایت الرحمن نے پاک روس مشترکہ فوجی مشقوں کی جگہ کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق کورکمانڈر پشاور ہدایت الرحمن نے فوجی مشقوں کا معائنہ کیا اور دونوں ممالک کے درمیان فوجی مشقوں کو سراہا اور مشقوں میں شریک افسروں اور فوجی جوانوں سے ملاقات کی۔کورکمانڈر پشاور نے کہا کہ پاکستان اور روس کے درمیان مشترکہ فوجی مشقوں سے پیشہ ورانہ مہارت میں اضافہ ہوگا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک روس مشترکہ فوجی مشقیں 10اکتوبر تک جاری رہیں گی۔

پاکستان اور روسی افواج کی مشترکہ مشقیں

متعلقہ عنوان :