ایشیا اوشنا پاور لیفٹنگ چیمپئن شپ 4 دسمبر سے شروع ہوگی،

منگل 27 ستمبر 2016 19:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 ستمبر - 2016ء ) ایشیا اوشنا پاور لیفٹنگ چیمپئن شپ 4 سے 11 دسمبر تک نیوزی لینڈ میں کھیلی جائے گی۔ پاکستان پاور لیفٹنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل محمد راشد ملک نے بتایا کہ ایونٹ کی تیاری کے سلسلسہ میں قومی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ لاہور میں جاری ہے اور کھلاڑی تربیتی کیمپ میں بھر پور محنت کر رہے ہیں، قومی ٹیم نو کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی جس میں 5 مرد اور 4 خواتین کھلاڑی شامل ہیں، مرد کھلاڑیوں میں اطہر بٹ 105 کلوگرام، سید ندیم ہاشمی 120 کلوگرام، ملک راشد 93 کلوگرام، محمد عدنان عبدالجبار 120 کلوگرام اور محمد آصف پلس 120 کلوگرام شامل ہیں جبکہ خواتین کھلاڑیوں میں صائمہ شہزاد 53 کلوگرام، سنیہ غفور 58 کلوگرام، ٹوئنکل سہیل 58 کلوگرام اور نیلم ریاض 63کلوگرام شامل ہیں ان کھلاڑیوں کو ایونٹ کی تیاری کے سلسلہ میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ لاہور میں جاری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹوئنکل سہیل پہلی خاتون ہیں کہ جہنوں پہلی بار انٹرنیشنل سطح پر2015 میں مقسط میں ایشین پاور لیفٹنگ (بنچ پریس) کے مقابلوں میں حصہ لیا اور 58 کلوگرام میں سونے کا تمغہ حاصل کیا۔

متعلقہ عنوان :