بلوچستان ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام یوم دفاع پاکستان کے موقع پر ٹینس ٹورنامنٹ اختتام پذیر

ٹورنامنٹ کا فائنل محمد رضوان نے گلریز خان کو ایک سخت مقابلے کے بعد 6-4,6-4 سے شکست دیکر جیت لیا

منگل 27 ستمبر 2016 19:57

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 ستمبر - 2016ء ) بلوچستان ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام یوم دفاع اکستان کے موقع پر ٹینس ٹورنامنٹ منعقد کیا گیا، ٹورنامنٹ میں صوبہ بھر سے کھلاڑیوں نے شرکت کی اور بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا ۔ ٹورنامنٹ کا فائنل محمد رضوان نے گلریز خان کو ایک سخت مقابلے کے بعد 6-4,6-4 سے شکست دیکر جیت لیا اور ٹورنامنٹ کے فاتح ہونے کا اعزاز حاصل کیا، اس سے پہلے سیمی فائنل میں گلریز خان نے محمد خالد کو جبکہ محمد رضوان نے محمد رمضان کو شکست دی تھی، ٹورنامنٹ کے اختتام پر تقریب تقسیم انعامات منعقد کی گئی جسکے مہمان خصوصی سیکرٹری انفارمشین حکومت بلوچستان جناب عبدالفتح بھنگر تھے۔

مہمان خصوصی نے فائنل کھیلنے والے کھلاڑیوں کے حوصلہ افزائی کی اور انکے کھیل کو سراہا بعد ازاں انھوں نے کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم کئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر چوہدری ممتاز یوسف نے مہمان خصوصی کا شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے اپنی گونا گو مصروفیات سے وقت نکال کر اس تقریب میں شرکت کی اور آئندہ بھی انکی سر پرستی ایسوسی ایشن کو حاصل رہیگی۔

اور اس عزم اعیادہ کیا کہ آئندہ بھی ایسوسی ایشن کھلاڑیوں کے درمیان اسطرح کے ٹورنامنٹ ماہانہ پر منعقد کرئیگی تاکہ کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ مقابلہ کو موقع ملے، انھوں نے یہ بھی کہا کہ بلوچستان کے کھلاڑیوں کو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر مقابلوں میں شرکت کیلئے بھیجا جائیگا، انہوں نے حکومت بلوچستان سے کھلاڑیوں کا سر پرستی کے لئے بھی استدعاء کی۔

انھوں نے یہ بھی کہا کہ قومی سطح پر کھلاڑیوں کو کھیلنے کا موقع فراہم کرنے کیلئے ایسوسی ایشن ہر ممکن کوشش کر رہی ہے، اور اس سلسلے میں فیڈریشن کے ساتھ بھی رابطے میں ہیں، ایسوسی ایشن کے سر پرست محمد انجم نے کھلاڑیوں کو لگن اور دلچسپی سے کھیلنے کی ہدایت کی اور مزید کہا کہ قومی سطح پر کھلاڑیوں کو کھیلنے کا موقع ملے، آخر میں مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں اور شرکاء سے خطاب کیا انھوں نے اپنے خطاب میں بلوچستان ٹینس ایسوسی ایشن کے خدمات کو سراہا اور ہمیشہ اپنے تعاون کی یقین دہانی کرائی، اور انھوں نے کھلاڑیوں کو آئندہ بھی دلجمعی کیساتھ کھیلنے اور بلوچستان کا قومی سطح پر نام روشن کرنے کی ہدایت کی۔