پی سی بی حکام کی جانب سے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کو کل دی جانیوالی بریفنگ ملتوی
منگل 27 ستمبر 2016 19:57
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 ستمبر - 2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام کی جانب سے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کو کل (بدھ ) کو دی جانیوالی بریفنگ ملتوی کر دی گئی ۔
(جاری ہے)
ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین عبد القہار خان وادان کی صدارت میں پارلیمنٹ ہاوس میں ہونیوالے اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان اور ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کو پی سی بی کے انتظامی امور پر تفصیلی بریفنگ دینے کیلئے طلب کیا گیا تھا تاہم قائمہ کمیٹی ارکان کی مصروفیات کے باعث کل (بدھ ) کو پارلیمنٹ ہاوس میں ہونیوالا قا ئمہ کمیٹی کا اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے جو اب قومی اسمبلی کے موجودہ اجلاس کے اختتام کے بعد دوبارہ منعقد ہو گا ۔
واضح رہے کہ کمیٹی نے گزشتہ اجلاس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد، پی سی بی گورننگ باڈی کے رکن شکیل شیخ سمیت دیگر حکام کی جانب سے کمیٹی کو دی گئی بریفنگ پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کرکٹ بورڈ کے اعلی حکام کو اجلاس میں تفصیلی بریفنگ کیلئے طلب کیا تھا ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
-
محسن نقوی سے نیوزی لینڈ کرکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر سکاٹ وئینک کی ملاقات
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کی ٹرافی پاکستان کے تین شہروں کا دورہ کرے گی
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے رکن رائو سلیم ناظم کی اظہار تعزیت
-
سابق زمبابوین کرکٹر گائے وٹل چیتے کے حملے میں زخمی ہوگئے
-
آفریدیوں کو سمجھانا بہت مشکل کام ، شاہین کو اسی لیے نہیں سمجھا پاتا کہ وہ بھی آفریدی ہے : شاہد آفریدی
-
ہنزہ سے تعلق رکھنے والی 8 سالہ علیہہ شاہ اپنے شاندار باؤلنگ ایکشن کیلئے وائرل
-
شیشاپنگما سرکرنے کیلئے پاکستانی کوہ پیماں کا انتظار طویل ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.