بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر مرادآباد میں ریلی کے شرکاءنے جوش میں آ کر ”پاکستان زندہ باد“ کے نعرے لگا دیئے۔کانگریس پارٹی کے ضلعی اور شہری صدور سمیت متعدد پارٹی کارکنوں کے خلاف ریلی کے دوران ”پاکستان زندہ باد“ کے نعرے لگانے پر غداری کا مقدمہ درج

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 27 ستمبر 2016 19:34

بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر مرادآباد میں ریلی کے شرکاءنے جوش میں آ ..

ممبئی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27 ستمبر۔2016ء) بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر مرادآباد میں کانگریس کی ایک ریلی کے شرکاءنے جوش میں آ کر ”پاکستان زندہ باد“ کے نعرے لگا دیئے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کانگریس نے اوڑی حملے میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کے حق میں مراد آباد میں ایک ریلی نکالی جس میں موجود شرکاءنے’کانگریس زندہ باد“ کے ساتھ ساتھ”پاکستان زندہ باد“کے نعرے بھی لگا دیئے۔

اگرچہ ریلی کے منتظمین اس بات کی تردید کرتے ہیں کہ ایسا کوئی نعرہ نہیں لگا تاہم اس حوالے انٹرنیٹ پر موجود ویڈیو میں بھی سنا جا سکتا ہے کہ ریلی کے شرکائ”پاکستان زندہ باد“ کے نعرے لگا رہے ہیں۔اس ویڈیو کے منظرعام پر آنے کے بعد انڈین میڈیا کی جانب سے کانگریس کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب پولیس نے مراد آباد سے تعلق رکھنے والے کانگریس پارٹی کے ضلعی اور شہری صدور سمیت متعدد پارٹی کارکنوں کے خلاف ریلی کے دوران ”پاکستان زندہ باد“ کے نعرے لگانے پر غداری کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق پولیس کا دعویٰ ہے کہ اس نے یہ مقدمہ ریلی کی ویڈیو فوٹیج پر درج کیا ہے جبکہ کانگریس کے رہنماﺅں نے اس الزام کی تردید کی ہے۔کانگریس رہنماﺅں کے مطابق ان کے پاس بھی اس ریلی کی ویڈیو ریکارڈنگ موجود ہے اور انہوں نے پولیس پر جعلی ویڈیو بنانے کا الزام عائد کیا ہے۔اب تک اس مقدمے پر کوئی گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔مراد آباد پولیس کے مطابق یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ ریلی کے دوران پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے تھے جبکہ اس مارچ کی ویڈیو بھی مقامی افراد اور صحافیوں نے فراہم کی جس میں ان نعروں کو سنا جاسکتا ہے جس کے بعد آئی پی سی سیکشن 124-A (غداری) کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

یہ مقدمہ میں ارون سنگھ اور یاسین قریشی سمیت 200 نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہے اور اس کے مطابق ایکشن لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :