محبت،اخوت اور رواداری کی فضاکو قائم رکھا جائے گا، کمشنر کوئٹہ

کسی کو بھی مذہبی منافرت پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، محرم الحرام کے حوالے سے اجلاس میں گفتگو

منگل 27 ستمبر 2016 19:02

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 ستمبر - 2016ء) کمشنر کوئٹہ ڈویژن کمبر دشتی نے کہا ہے کہ محبت،اخوت اور رواداری کی فضاکو قائم رکھا جائے گا۔جبکہ کسی کو بھی مذہبی منافرت پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔جلوس اور اس کے روٹس کو سیکورٹی پلان کے مطابق سیکورٹی کی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز محرم الحرام کی آمد کے حوالے سے سیکورٹی انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے منعقدہ اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔

اجلاس میں ڈپٹی میئر محمد یونس بلوچ ،ریجنل پولیس آفیسر وڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ ،ایڈیشنل کمشنر کوئٹہ ڈویژن محمد اسحاق ،ڈپٹی کمشنر داوًدخان خلجی ،کرنل سجاد کمانڈنٹ غزہ بند کے علاوہ دیگر قانون نافذکرنے والے اداروں کے نمائندے بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

کمشنر کوئٹہ ڈویژن کمبر دشتی نے کہا ہے کہ نفرت آمیز تقاریر کرنے اورمذہبی منافرت والے مواد ررکھنے اور لاوًڈاسپیکرکا غلط استعمال کرنے والے کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

یکم تا 10ویں محرم کے دوران تعمیرات کے کاموں پر مکمل پابندی عائدکر دی گئی اور اس پابندی کی خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ تمام ضروری محکموں کے نمائندے جلوس کی روٹس پر صفائی ،اسٹریٹ لائٹس کامناسب انتظام کرنے کے علاوہ پانی وبجلی کی یکساں فر اہمی کو یقینی بنائنگے ۔اسی طرح روٹس کی سیکورٹی اور نگرانی کومزید سخت رکھا جائے گا ۔جبکہ محرم کے روٹس کے علاوہ شہر میں ٹریفک کے نظام برقراررکھا جائے گا۔اجلاس کو محرم الحرام کے دوران سیکورٹی ودیگر انتظامات کے حوالے سے تفصیلابریفنگ بھی دی گئی۔اس پر فیصلہ ہوا کہ انتظامیہ پولیس تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے اور دیگر محکمے رابطے میں رہیں گے ۔

متعلقہ عنوان :