اللہ کی رضا وخوشنودی ،آخرت کوسنوارنے ،غرباء ومساکین کی مددکرنے والے دراصل قیمتی لوگ ہیں جن پر فخر کیا جانا چاہیے، جماعت اسلامی کوئٹہ

منگل 27 ستمبر 2016 19:01

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 ستمبر - 2016ء) جماعت اسلامی کوئٹہ کے قائمقام امیر حافظ نور علی نے کہا کہ اللہ کی رضا وخوشنودی ،آخرت کوسنوارنے ،غرباء ومساکین کی مدد کرنے کیلئے اپنی خوشی ووقت قربان کرنے والے دراصل قیمتی لوگ ہیں جن پر فخر کیا جانا چاہیے عیدالاضحی کے موقع پر جماعت اسلامی والخدمت کے رضاکاروں وکارکنوں نے دن رات ایک کرکے مستحقین میں گوشت تقسیم کیے ،قربانی کی کھالیں جمع کیے ،جماعت اسلامی قربانی کی کھالوں سے موصول ہونے والی رقوم کو مستحقین کے مختلف پراجیکٹس میں خرچ کرکے پریشان حال لوگوں کی پریشانی کو کم کرنے میں مدد دیں گے ۔

جماعت اسلامی میں ہرسطح پر احتساب کا نظام موجود ہیں انفاق فی سبیل اللہ جزبہ قربانی سے ہی ممکن ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں جماعت اسلامی کوئٹہ کے عیدملن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی تقریب میں عید الاضحی کے موقع پر بہترین خدمات سرانجام دینے والے کارکنان وذمہ داران اور رضاروں میں الخدمت فاؤنڈیشن کے صوبائی صدر میر محمدعاصم سنجرانی ، جماعت اسلامی کوئٹہ کے قائمقام امیرحافظ نور علی،ڈاکٹر نعمت اللہ ،ڈاکٹر عطاء الرحمان نے ایوارڈ وشیلڈاورانعامات عبدالغفارمدنی کاکڑ، افتخار احمد کاکڑ،احمد شاہ غازی،نقیب اللہ،حاجی عظیم اچکزئی ودیگر میں تقسیم کیے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدل وانصاف کے اسلامی حکومت کاقیام مسائل کاحل ہے دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے مخیر حضرات بھر پور کام کریں بلوچستان میں غربت وپسماندگی اور بے روزگاری بہت زیادہ ہے اس لیے یہاں انفاق فی سبیل اللہ کی بہت زیادہ ضرورت ہے ملک میں اس وقت غریب عوام کیلئے نہ انصاف اور نہ ہی تعلیم میسر ہے علاج وتعلیم مہنگا تعلیم غریبوں کیلئے ناقص اور امیروں کیلئے بہترین تعلیم کا انتظام ہے بینکوں سے قرضے امیروں کیلئے ہیں اور وہ واپس بھی نہیں کرتے انگریز کے غلام حکمرانوں سے نجات کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

الحمد اللہ جماعت اسلامی ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی عوام خصوصاًغرباء ومساکین کی خدمت بھر دینی جوش وجزبے سے کر رہی ہے دیانت داری سے خدمات سرانجام دینے اور دوسروں کیلئے اپنی عید کی خوشیاں قربان کرنے والے قابل تقلید اور اچھے لوگ ہوتے ہیں جن کی حوصلہ افزائی بہت ضروری ہے آج کی تقریب میں ہم نے اسی لیے ان کی حوصلہ افزائی کیلئے شیلڈ وانعامات دیے۔

متعلقہ عنوان :