کراچی الیکٹرک نے اسلام آباد کو پریکٹس فٹ بال میچ میں 1-0 سے ہرا دیا

منگل 27 ستمبر 2016 18:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 ستمبر - 2016ء) کراچی الیکٹرک نے اسلام آباد کو ایک سخت مقابلے کے بعد پریکٹس فٹ بال میچ میں 1-0 سے ہرا دیا، جناح سٹیڈیم، میں کھیلے گئے میچ میں وقفے تک کراچی الیکٹرک کو اسلام آباد کے خلاف 1-0 گول کی برتری حاصل رہی جو مقررہ وقت تک جاری رہی، اسلام آباد کی ٹیم کے کھلاڑیوں نے میچ برابر کرنے کی بھر پور کوشش کی لیکن ناکام رہے، فاتح ٹیم کی جانب سے ریاض نے کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی،دونوں ٹیمیں آل پاکستان چیلنج کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کی تیاری کر رہی ہیں جو کہ پشاور میں یکم اکتوبر سے کھیلا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :